Live Updates

عمران خان کے مطالبات ،اپنی تجاویز وزیر اعظم کو پہنچا دیں اب حکومت کا امتحان ہے کہ صورتحال سے کیسے نمٹتی ہے: سراج الحق

بدھ 6 اگست 2014 21:31

عمران خان کے مطالبات ،اپنی تجاویز وزیر اعظم کو پہنچا دیں اب حکومت کا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اگست۔2014ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ انہوں نے اپنی تجاویز اور عمران خان کے مطالبات وزیر اعظم کو پہنچا دئیے اوراب حکومت کا امتحان ہے کہ وہ صورتحال سے کیسے نمٹتی ہے ، خواہش ہے کہ یو م آزادی پر ملک میں کوئی بدمزگی پیدا نہ ہو۔وزیر اعظم ہاﺅس میں وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور انہوں نے عمران خان سے گفتگو اور ان کے مطالبات بارے وزیر اعظم کو آگاہ کر دیا ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ صورتحال کے حل کے لئے انہوں نے اپنی تجاویز بھی نواز شریف کو بتائی ہیں اب حکومت کاکام ہے کہ وہ ان پر عمل کرتی ہے یا نہیں،اپوزیشن کا کام مطالبہ کرنا جبکہ عمل کرنا حکومت کا کام ہے۔

(جاری ہے)

اب وفاقی حکومت کا امتحان ہے کہ وہ موجودہ صورتحال سے کیسے نمٹتی ہے کیونکہ مسائل حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ،اپوزیشن کی جانب سے جب مطالبہ آتا ہے تو کوئی درمیانی راستہ نکلتا ہے۔جماعت اسلامی کو بھی انتخابی نظام پر تحفظات ہیں اور وہ بھی انتخابی نظام میں اصلاحات چاہتی ہے لیکن ان کی کوشش اور خواہش ہے کہ 14اگست خیریت سے گذرے اور یوم آزادی پر کوئی بد مزگی نہ ہو۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :