مشرف کو کسی ڈیل کے تحت باہر ملک سے بھیجنے کا تاثرغلط ہے، خواجہ آصف

بدھ 6 اگست 2014 23:02

مشرف کو کسی ڈیل کے تحت باہر ملک سے بھیجنے کا تاثرغلط ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6اگست 2014ء) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کا معاملہ عدالت میں ہے اور حوالے سے سابق صدر کو کسی بھی ڈیل کے تحت ملک سے باہر بھیجنے کا تاثر بالکل غلط ہے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی اجلاس کے بعد ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے پرویز مشرف کو انتظامی ریلیف دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پرویز مشرف کا معاملہ عدالت میں ہے اور کسی ڈیل کے ذریعے انہیں ملک سے باہر بھیجنے کا تاثر بالکل غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پوری تیاری کے ساتھ پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ لڑ رہی ہے اور لڑے گی، اس کیس میں تمام آئینی اور قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے اور جو بھی عدالتی فیصلہ ہو گا اس پر ہرصورت عمل درآمد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :