غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے دوران 14 صحافی جاں بحق

ہفتہ 9 اگست 2014 17:05

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے دوران 14 صحافی جاں بحق

غزہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اگست 2014ء) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں 12 جولائی کے بعد سے جاری وحشیانہ بمباری میں دیگر عام شہریوں کی طرح 14 صحافی بھی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

فلسطین میڈیا سوسائٹی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج دانستہ طور پر فلسطینی صحافیوں اور نامہ نگاروں کو حملوں کا نشانہ بناتی رہی ہے جن میں کم سے کم چودہ صحافی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

بیان میں اسرائیلی فوج کی درندگی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ غزہ میں نہتے شہریوں کے وحشیانہ قتل عام کا نوٹس لیں اور جنگ میں بیگناہ مارے گئے صحافیوں اور دیگر شہریوں کے قتل کی تحقیقات کرانے کے بعد اسرائیلی جنگی مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :