اہلسنّت کی تیس جماعتوں نے ڈاکٹر طاہر القادری کی حمایت کا اعلان کردیا

ہفتہ 9 اگست 2014 22:55

اہلسنّت کی تیس جماعتوں نے ڈاکٹر طاہر القادری کی حمایت کا اعلان کردیا

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اگست 2014ء) ․اہلسنّت کی تیس جماعتوں نے ڈاکٹر طاہر القادری کی حمایت اور یوم شہداء میں شرکت کا اعلان کردیا ہے۔ یارسول اللہ کے کہنے والے جرأت اور استقامت سے ڈاکٹر طاہر القادری کا ساتھ دیں گے اور ملک میں مصطفویٰ انقلاب لانے کیلئے سنی اتحاد کونسل اور پاکستان عوامی تحریک کی جدوجہد کو کامیاب بنائیں گے۔

ڈاکٹر طاہر القادری قوم کی آخری امید ہیں ۔اس بات کا اعلان اہلسنّت جماعتوں نے اپنے مشتر کہ اعلامیہ میں کیاگیا۔اہلسنت جماعتوں کے رہنماؤں نے عوامی تحریک اور سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں اورکارکنوں کی گرفتاریوں ،ناکہ بندیوں اور منہاج القر آن کا محاصرہ کرنے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ حکومت طاقت کا استعمال کرکے پرامن عوام کو مشتعل نہ کرے۔

(جاری ہے)

گرفتار افراد کو فی الفور رہا نہ کیا گیا اور رکارٹیں نہ ہٹائی گئیں تو پہیہ جام ہڑتال کی کال دیں گے۔اعلامیہ جاری کرنے والی جماعتوں میں جمعیت علمائے پاکستان نیازی گروپ کے صدر پیر سید معصوم حسین نقوی،مرکزی جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما پیر سید محمد اقبال شاہ ،انجمن طلبائے اسلام کے مرکزی صدر ارحم سلیم قادری،سنی علماء بورڈ کے چیئرمین علامہ ارشاد قمری،جانثاران ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا سیف سیالوی،پاکستان فلاح پارٹی پنجاب کے صدر سید یعقوب ظہور چشتی،تحریک نفاذ فقہ حنیفہ کے مرکزی رہنما مولانا یعقوب فریدی ،تحریک مشائخ پاکستان کے صدر پیر میاں غلام مصطفی ،انجمن طلباء مدارس عربیہ کے مرکزی رہنمامولانا غلام عباس قادری،مرکزی مجلس چشتیہ کے صدر پیر طارق ولی چشتی ،دفاع اسلام محاذ کے جنرل سیکرٹری رانا حبیب احمد ، بزم محدث اعظم کے چیئرمین مولانا صدیق قادری،محاذ اسلامی کے صدر مفتی محمد رمضان جامی ہ دیگر جماعتیں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :