لاہورمیں 3 روز سے بند سی این جی اسٹیشنز اورپیٹرول پمپ کھل گئے، رکاوٹیں بھی ہٹادی گئیں

پیر 11 اگست 2014 12:10

لاہورمیں 3 روز سے بند سی این جی اسٹیشنز اورپیٹرول پمپ کھل گئے، رکاوٹیں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11اگست 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے یوم شہدا کے پیش نظر لاہورمیں 3 روز سے بند سی این جی اسٹیشنز اورپیٹرول پمپ کھل گئے ہیں جبکہ اہم سڑکوں پر کھڑی کی گئیں رکاوٹیں بھی ہٹادی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے یوم شہدا منائے جانے کے بعد لاہور میں زندگی معمول پر آنے لگی ہے، شہر بھر میں پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے ہیں جہاں گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

تعلیمی ادارے، سرکاری و نجی دفاتر، کاروباری مراکز، بازار اور مارکیٹیں کھل گئی ہیں۔ شہر کے تمام داخلی و خارجہ راستوں کو کھول دیا گیا ہے جبکہ اندرون شہر کھڑی کی گئی رکاوٹیں اور کنٹینر بھی ہٹا دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ یوم شہدا کے پیش نظر جمعرات سے ہی شہر کے بیشتر پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز بند کرادیئے گئے تھے جبکہ سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :