اسرائیل اور حماس کا جنگ بندی پر اتفاق

پیر 11 اگست 2014 12:34

اسرائیل اور حماس کا جنگ بندی پر اتفاق

غزہ /مقبوضہ بیت المقدس /قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست۔2014ء) مصر میں سفارتی کوششوں کے بعد حماس اور اسرائیل تین دن کے لیے جنگ بندی پر رضامند ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جنگ بندی پر عمل درآمد اتوار اور پیر کی درمیانی شب کو گرینج کے معیاری وقت کے مطابق نو بجے شروع ہو گیاتوقع کی جا رہی کہ 72 گھنٹے کی جنگ بندی کے دوران مذاکرات کاروں کو طویل مدتی جنگ بندی کرانے کا موقع ملے گا اس سے پہلے گذشتہ ہفتے مصر کی مدد سے ہونی والی جنگ بندی کے تین روز بعد فریقین میں لڑائی دوبارہ شروع ہو گئی تھی۔

اقوام متحدہ کے مطابق آٹھ جولائی کو شروع ہونے والی کشیدگی میں تقریباً1935 فلسطینی مارے جا چکے ہیں اور ان میں عورتوں اور بچوں سمیت کم از کم 1408 عام شہری ہیں اس کے علاوہ اسرائیل 64 فوجی، دو عام شہری اور اسرائیل میں موجود ایک تھائی شہری ہلاک ہو چکا ہے۔گذشتہ ہفتے اقوام متحدہ اور امریکہ نے غزہ میں پھر سے تشدد کی شروعات کی مذمت کرتے ہوئے دونوں فریقوں پر زور دیا تھا کہ پرتشدد کارروائیوں روک کر مذاکرات کے ذریعے پائیدار امن کی کوششیں کریں۔

متعلقہ عنوان :