خانہ کعبہ کی چھت پر کیمرے سے بیت اللہ کا نظارہ ممکن ہو گیا

پیر 11 اگست 2014 13:11

خانہ کعبہ کی چھت پر کیمرے سے بیت اللہ کا نظارہ ممکن ہو گیا

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست۔2014ء)بیت اللہ کا طواف اور خانہ کعبہ کا دیدار مسلمانان عالم کی دلی تمنا ہوتی ہے، لیکن ضروری نہیں کہ ہرایک کی یہ خواہش پوری بھی ہو۔حال ہی میں سعودی عرب کی حکومت نے خانہ کعبہ کی چھت پر ایک خصوصی کیمرہ نصب کیا ہے جس کی مدد سے نہ صرف بیت اللہ بلکہ پورے حرم شریف کا دیدار ممکن ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق خصوصی کیمرے کی مدد سے آپ مسجد حرام اور توسیع حرم کے شاہ عبداللہ پروجیکٹ پر جاری کام کا بھی جائزہ لے سکتے ہیں۔ کیمرے سے آپ خانہ کعبہ کے گردو پیش دن رات کام میں مشغول کرینیں اور معماروں کوکام میں مصروف دیکھ سکیں گے۔
روح پرور منظر دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں