انگلش بائولر براڈ چھکا لگانے کی کوشش میں ناک تڑا بیٹھے

پیر 11 اگست 2014 14:40

انگلش بائولر براڈ چھکا لگانے کی کوشش میں ناک تڑا بیٹھے

اولڈ ٹریفورڈ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11اگست 2014ء)فاسٹ بائولر ٹیسٹ کے تیسرے روز چھکا لگانے کی کوشش میں تھے کہ گیند سے ناک کی ہڈی زخمی ہوگئی انگلش فاسٹ باؤلر سٹوارٹ براڈ بھارت کے خلاف چوتھے ٹیسٹ کے تیسرے روز ورون آرون کو چھکا مارنے کی کوشش میں ناک تڑوابیٹھے ۔ اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلش ٹیم 98 ویں اوور میں 8 وکٹوں پر 326 رنز پر کھیل رہی تھی جب سٹوارٹ براڈ نے فاسٹ باؤلر ورون آرون کے دو باؤنسرز پر لگاتار دو چھکے جڑ دئیے، تیسرے باؤنسر پر وہ پھر چھکا مارنے کیلئے بڑھے لیکن گیند ان کے ہیلمٹ اور جالی کے اندر سے ان کی ناک پر جالگی، انہوں نے فوراً فزیو کو بلایا تاہم گراؤنڈ میں کچھ دیر تک خون نہ تھمنے کے باعث وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے، بعد میں وہ باؤلنگ کیلئے بھی نہ پہنچ سکے ۔

(جاری ہے)

بھارت کے پہلی اننگز میں 452 رنز کے جواب میں انگلش ٹیم 367 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔ براڈ نے بھارت کی پہلی اننگز میں 6 آؤٹ کئے تھے اور اس میچ میں کامیابی کے لئے انگلش ٹیم ان کی باؤلنگ پر ہی انحصار کررہی ہے ۔

فاسٹ بائولر ٹیسٹ کے تیسرے روز چھکا لگانے کی کوشش میں تھے کہ گیند سے ناک کی ہڈی زخمی ہوگئی

اولڈ ٹریفورڈ(دنیا نیوز )انگلش فاسٹ باؤلر سٹوارٹ براڈ بھارت کے خلاف چوتھے ٹیسٹ کے تیسرے روز ورون آرون کو چھکا مارنے کی کوشش میں ناک تڑوابیٹھے ۔

اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلش ٹیم 98 ویں اوور میں 8 وکٹوں پر 326 رنز پر کھیل رہی تھی جب سٹوارٹ براڈ نے فاسٹ باؤلر ورون آرون کے دو باؤنسرز پر لگاتار دو چھکے جڑ دئیے، تیسرے باؤنسر پر وہ پھر چھکا مارنے کیلئے بڑھے لیکن گیند ان کے ہیلمٹ اور جالی کے اندر سے ان کی ناک پر جالگی، انہوں نے فوراً فزیو کو بلایا تاہم گراؤنڈ میں کچھ دیر تک خون نہ تھمنے کے باعث وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے، بعد میں وہ باؤلنگ کیلئے بھی نہ پہنچ سکے ۔

بھارت کے پہلی اننگز میں 452 رنز کے جواب میں انگلش ٹیم 367 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔ براڈ نے بھارت کی پہلی اننگز میں 6 آؤٹ کئے تھے اور اس میچ میں کامیابی کے لئے انگلش ٹیم ان کی باؤلنگ پر ہی انحصار کررہی ہے ۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Cricket/232117#sthash.nxSUmLnJ.dpuf