Live Updates

وزیراعظم کل تک عمران خان سے بات کریں،عدالت کا حکم

پیر 11 اگست 2014 16:41

وزیراعظم کل تک عمران خان سے بات کریں،عدالت کا حکم

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11اگست 2014ء) چودہ اگست کو اسلام آباد مارچ کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کو کل طلب کرلیا۔۔ عدالت نے کہا کہ ملکی سالمیت خطرے میں ہے، وزیراعظم خود عمران خان کے گھر چلے جائیں، اگر معاملہ حل نہ ہوا تو عدالت کل اپنا فیصلہ دے گی۔ تحریک انصاف کا مارچ رکوانے کے لئے شہری کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت، جسٹس خالد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ملکی سلامتی کے پیش نظر، سیاسی تنازعات بات چیت سے حل ہونے چاہئیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ اگر سیاسی جماعت حکومت کی بات نہ سنے تو پھر عدالت کیا کرے، درخواست گزار نے کہا کہ حکومت ، ملکی سالمیت کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)



جسٹس خالد محمود نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نصیر بھٹہ سے استفسار کیا کہ بات چیت کے لیے وزیراعظم خود پہل کیوں نہیں کرتے، نصیر بھٹہ نے کہا کہ حکومت معاملات بات چیت کے ذریعے ہی حل کرنا چاہتی ہے۔

جسٹس خالد نے کہا کہ ملکی سلامتی کے لیے اگر حکومت کو پاؤں بئی پکڑنا پڑیں تو گریز نہ کیا جائے، ملکی سلامتی خطرے میں ہے، انا کے چکر میں کہیں ملک ہی نہ ٹوٹ جائے۔

جسٹس شاہد حمید ڈار نے کہا کہ وزیراعظم اٹییں اور بغیر کسی دعوت کے عمران خان کے گھر چلے جائیں، تب تک وہاں رہیں جب تک عمران خان خود آٹھ کر نہ چلے جائیں، کیونکہ ملکی سلامتی سب سے اہم ہے، عدالت نے فریقین کو ایک روز کا وقت دیتے ہوئے کہا کہ اگر معاملہ حل نہ ہوا تو کل عدالت فیصلہ کرے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :