پیرمحل، چار افراد نے کار چوری کرلی، پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا

پیر 11 اگست 2014 17:39

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست۔2014ء) چارکس افراد نے کار چوری کرلی پولیس نے دوملزمان کو گرفتار کرلیا تفصیل کے مطابق کچی کوٹھی پیرمحل کے رہائشی محمدیٰسین رحمانی ولد فقیر محمد کی ملکیت کار نمبرAEE-774ٹیوٹا کرولا ماڈل 2002 انجن نمبرAH334114چیسز نمبرCE0002519 جس پر ڈرائیور پرویز ولد شیر علی قوم جوئیہ کے حوالے کررکھی ہے جو کہ کار اسٹینڈپر بطور ٹیکسی چلاتا ہے ٹیکسی ڈرائیورپرویز کا راسٹینڈ پر لے کر گیا اور دودن تک واپس نہ آیا دودن کے بعد پرویز نے کارمالک محمد یٰسین کو بتلایا کہ کار سرینا ہوٹل فیصل آباد کے قریب ایک شخص نے چھین لی چوکی پولیس پیرمحل نے ڈرائیور پرویز ولد شیر علی قوم جوئیہ ، مظفر ولد سعیدکو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :