سائیڈ جونیئر بوائز ہاکی لیگ چمپئن شپ15اگست سے پیپلزہاکی آسٹرو ٹرف گراؤنڈ سکھر میں شروع ہوگی

پیر 11 اگست 2014 19:50

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست۔2014ء) جشن آزادی کے موقع پر شہید عزیز بلوچ ہاکی اکیڈمی سکھر کے زیر اہتمام7-0 سائیڈ جونیئر بوائز ہاکی لیگ چیمپئن شپ15اگست سے20اگست تک پیپلزہاکی آسٹرو ٹرف گراؤنڈ سکھر میں شروع ہوگی جس میں ضلع سکھر کی5 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ٹورنامنٹ کے تمام میچز لیگ کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے۔ جبکہ روزانہ دو میچز کھیلے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ کا فائنل 20اگست کو ہوگا۔ٹورنامنٹ کا افتتاح سابق رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر نصرالله بلوچ کریں گے۔ جبکہ ٹورنامنٹ میں سکریٹری کے فرائض امان الله مغل سرانجام دیں گے۔ اس سلسلے میں ڈاکٹر نصرالله بلوچ اور امان الله مغل کا کہنا ہے کہ اس ٹورنامنٹ سے ضلع سکھر میں چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو ابھارنے کی کوشش کی جائے گی جو ٹیم یا کھلاڑی اچھا کھیل پیش کریگا اسے ملکی سطح تک کھیلنے کا بھی موقع فراہم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صحتمند ماحول کے لئے کھیلوں کی سرگرمیاں تمام ضروری ہیں، ہمیں چاہیئے کہ ایسے ٹورنامنٹ آرگنائز کرتے رہیں جس سے ہماری نوجوان نسل کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم ہوسکیں۔ ہم نے یہ ایک چھوٹی سی کوشش کی ہے اور آئندہ بھی اس طرح کی سرگرمیاں منعقد کرتے رہیں گے۔جبکہ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں نے کہا کہ سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں بین الاقوامی سطح کا گراؤنڈ بننا خوش آئین ہے، انہوں نے کہا کہ ہم اپنا کھیل اور بہتر کرکے ملک کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :