گال ٹیسٹ میں شکست نے مصباح الحق کو بدترین کپتانوں کی فہرست میں کھڑا کردیا ،

بطور مہمان دنیا کے بدترین کپتانوں میں کیوی اسٹیفن فلیمنگ ، ویسٹ انڈین برائن لارا اور انڈین ایم ایس دھونی ٹاپ پر ہیں، گال ٹیسٹ کی شکست نے ْ مصباح الحق پر بدنامی کا ایک نیا داغ لگا دیا

پیر 11 اگست 2014 21:13

گال ٹیسٹ میں شکست نے مصباح الحق کو بدترین کپتانوں کی فہرست میں کھڑا ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست۔2014ء) گال ٹیسٹ کی شکست مصباح الحق کو بطورکپتان ایک اور داغ لگاگئی، اوے گراوٴنڈز پر زیادہ ٹیسٹ ہارنے والے تیسرے پاکستانی کپتان بن گئے۔ بطور مہمان دنیا کے بدترین کپتانوں میں کیوی اسٹیفن فلیمنگ ، ویسٹ انڈین برائن لارا اور انڈین ایم ایس دھونی ٹاپ پر ہیں۔لگتا ہے مصباح الحق نے منفی ریکارڈز بنانے کا ٹھیکہ اٹھارکھا ہے، ایک ایک کرکے منفی ریکارڈز میں مصباح الحق تمام پاکستانیوں کو پیچھے چھوڑنے لگے۔

(جاری ہے)

اس بار گال ٹیسٹ کی شکست نے انہیں بدنامی کا ایک نیا داغ لگایا۔ مسٹر ٹک ٹک اوے گراوٴنڈز پر زیادہ میچز ہارنے والے تیسرے پاکستانی کپتان بن گئے۔اووے سیریز میں انضمام الحق اور وسیم اکرم آٹھ آٹھ ٹیسٹ ہارچکے ہیں، مصباح الحق کے دامن پر غیرملکی سرزمینوں پر چھ شکست کے دھبے ہیں، اوے میدانوں پر زیادہ ٹیسٹ شکستوں کی بدنامی کیوی اسٹیفن فلیمنگ اور ویسٹ انڈین برائن لارا کو اٹھانا پڑی دونوں نے سولہ سولہ ٹیسٹ ہارے۔ مانچسٹر ٹیسٹ ہارنے والے دھونی اوے گراوٴنڈز پر بدترین کپتانی کا ریکارڈ رکھنے والوں میں تیرہ شکستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :