لاہور کی تمام شاہراؤں پر رکھی رکاوٹیں اور کنٹینرز ہٹادئیے گئے لیکن ماڈل ٹاؤن کے رہائشیوں کی مشکل ابھی دور نہیں ہوئی،خاردار تاریں اور کنٹینروں نے مکینوں کی زندگی اجیرن کردی

پیر 11 اگست 2014 21:24

لاہور کی تمام شاہراؤں پر رکھی رکاوٹیں اور کنٹینرز ہٹادئیے گئے لیکن ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست۔2014ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کی تمام شاہراؤں پر رکھی رکاوٹیں اور کنٹینرز ہٹادئیے گئے لیکن ماڈل ٹاؤن کے رہائشیوں کی مشکل ابھی دور نہیں ہوئی،خاردار تاریں اور کنٹینروں نے مکینوں کی زندگی اجیرن کردی ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت احتجاج کرنے والوں کو سکیورٹی فراہم کرے اور راستے کھولے۔

(جاری ہے)

وہی شاہرائیں جو کبھی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی آمدورفت سے بھری رہتی تھیں آزادی مارچ اور انقلاب کی تحریکوں کو روکنے کے لیے گزشتہ ایک ہفتے سے کنٹینراور خاردار تاروں کی نذر ہوکر رہ گئی ہیں کبھی راستے کھلنے کا اعلان اور کبھی بند کرنے کے فیصلے نے لوگوں کو تنگ کررکھا ہے۔

ماڈل ٹاؤن کو کنٹینروں سے بلاک کیا گیا ہے،جس کے باعث مکین اذیت کا شکار ہیں،سفر کرنیوالوں کو طویل راستہ اختیار کرنا پڑتا ہے۔شہر کے داخلی اور خارجی راستوں سمیت دیگر شاہراؤں کو عام ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :