لاہور ہائی کورٹ نے صوبے میں پٹرول کی قلت فوری دور کرنے کا حکم دے دیا

پیر 11 اگست 2014 21:47

لاہور ہائی کورٹ نے صوبے میں پٹرول کی قلت فوری دور کرنے کا حکم دے دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست۔2014ء) لاہور ہائی کورٹ نے صوبے میں پٹرول کی قلت فوری دور کرنے کا حکم دے دیا ۔ جسٹس افتخار حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکم کی تعمیل نہ ہوئی تو عملدرآمد کرانا آتا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز پٹرول کی قلت کے حوالے سے درخواست کی سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی مقدمہ کی سماعت جسٹس افتخار حسین شاہ نے کی عدالت نے ڈی سی او لاہور کی عدم پیشی پر انہیں شوکاز نوٹس جاری کردیا اس موقع پر وکلا نے اپنے دلائل میں کہا کہ سابق دور حکومت میں وزراء ا عظم بھی عدالتوں میں پیش ہوتے رہے اور عدم پیشی پر انہیں توہین عدالت کے نوٹس بھجوائے گئے تو کیا یہ توہین عدالت نہیں ہے عدالت نے مقدمہ کی سماعت کے بعد پٹرول کی قلت فوری دور کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی فراہمی اور فروخت یقینی بنائی جائے جسٹس افتخار حسین شاہ نے کہا کہ اپنے ریمارکس میں کہا کہ حکم کی تعمیل نہ ہوئی تو عدالت کو عملدرآمد کرانا آتا ہے.

متعلقہ عنوان :