کراچی ، ملک میں جاری سیاسی بحران کا اثر روپے کی قدر پر بھی پڑنے لگا۔۔۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 99 اور برطانوی پاونڈ 166روپے سے تجاوز کر گیا

پیر 11 اگست 2014 21:50

کراچی ، ملک میں جاری سیاسی بحران کا اثر روپے کی قدر پر بھی پڑنے لگا۔۔۔ ..

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست۔2014ء) ملک میں جاری سیاسی بحران کا اثر روپے کی قدر پر بھی پڑنے لگا۔ پیر کو اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر 99روپے اور برطانوی پاونڈ 166روپے سے تجاوز کر گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 5پیسے کم ہو گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 98.85روپے سے کم ہو کر98.80روپے اور قیمت فروخت 98.95روپے سے کم ہو کر98.90روپے ہو گئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر50پیسے کے اضافے سے 99روپے سے تجاوز کرگئی جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید 98.70روپے سے بڑھ کر99.20روپے اور قیمت فروخت 98.90روپے سے بڑھ کر99.40روپے ہو گئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق پیر کو اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کی نسبت یورو کی قدر میں50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 131.75روپے سے بڑھ کر132.25روپے اور قیمت فروخت 132روپے سے بڑھ کر132.50روپے ہو گئی جبکہ75پیسے کے اضافے سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 165.25روپے سے بڑھ کر166روپے اور قیمت فروخت 165.50روپے سے بڑھ کر166.25روپے ہو گئی ۔

(جاری ہے)

کرنسی مارکیٹ سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی بے چینی کی وجہ سے اس وقت امپورٹرز ڈالر خریدنے میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے ڈالر کی طلب اور رسد میں توازن بگڑنے کی وجہ سے روپے کی قدر میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :