بھارتی پارلیمنٹ نے کرکٹ کے عظیم کھلاڑی سچن ٹنڈولکر پر ہونے والی تنقید کے بعد انہیں چھٹی کی اجازت دیدی

منگل 12 اگست 2014 12:18

بھارتی پارلیمنٹ نے کرکٹ کے عظیم کھلاڑی سچن ٹنڈولکر پر ہونے والی تنقید ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اگست۔2014ء) بھارتی پارلیمنٹ نے کرکٹ کے عظیم کھلاڑی سچن ٹنڈولکر پر ہونے والی تنقید کے بعد انہیں چھٹی کی اجازت دے دی۔رواں سال پارلیمنٹ کے ایک بھی سیشن میں حاضر نہ ہونے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔پیر کو پریس ٹرسٹ آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ سابق بلے باز نے مصروفیات اور گھریلو دباوٴ کے مد نظر ایوان سے چھٹی کی درخواست کی تھی۔

جون 2012 میں بطور ایوان بالا کے رکن حلف اٹھاتے وقت ٹنڈولکر نے وعدہ کیا تھا کہ وہ کھیلوں کے لئے کام کریں گے۔تاہم پارلیمانی ریکارڈ کے مطابق،پچھلے سال تین فیصد جبکہ رواں سال ایک مرتبہ بھی ایوان میں نہ آنے کی وجہ سے ان کی حاضری تمام اراکین کی نسبت سب سے خراب رہی۔حاضری کے انتہائی خراب ریکارڈ کی وجہ سے گزشتہ ہفتے ایوان میں ان پر شدید تنقید کی گئی جبکہ چھٹی کی درخواست پر پیر کو کچھ ارکان پارلیمنٹ نے تحفظات ظاہر کیے ان کی چھٹی کی درخواست سات جولائی سے جمعرات تک جاری رہنے والیپارلیمنٹ کے موجودہ سیشن کے لیے ہے۔

(جاری ہے)

سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ نریش اگروال نے کہا کہ تمام اراکین متفق ہیں کہ ٹنڈولکر ایوان کی عزت نہیں کرتے ۔کانگریس کے سینئر رہنما ستیاورت چترویدی نے کہا کہ ایک غلط مثال قائم کی جا رہی ہے اور یہ کہ کسی کو بھی اس طرح غیر حاضر رہنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے یہ ناقابل قبول ہے۔

متعلقہ عنوان :