حکومت نے پہلی غلطی اسلام آباد کو بند کرکے اورطاہرالقادری کو 14 گھنٹے طیارے میں بٹھاکر کی،یو سف رضا گیلانی

منگل 12 اگست 2014 18:31

حکومت نے پہلی غلطی اسلام آباد کو بند کرکے اورطاہرالقادری کو 14 گھنٹے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اگست 2014ء) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ حکومت نے پہلی غلطی اسلام آباد کو بند کرکے اورطاہرالقادری کو 14 گھنٹے طیارے میں بٹھاکر کی۔ہم ہوتے تو عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کا استقبال کرتے ۔

(جاری ہے)

سٹی کورٹ میں کراچی بار ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں میاں صاحب کو ڈرایا گیا مگر ہم نے کہا وہ اسلام آباد آئیں جلسہ کریں ہم انہیں سیکیورٹی فراہم کریں گے۔

ہم نے نہ فوج طلب کی اور نہ آرٹیکل 245 کا سہارا لیا ۔ آج کیوں کنٹینر کھڑے کئے جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری کو جہاز میں 14 گھنٹے روک کر ان کی پبلسٹی کی گئی ،حکومت اپنے انتخابی وعدوں کو پورا کرے ، وعدے پورے نہ ہونے پر مقبولیت کم ہوگی۔ صدر کراچی بار بیرسٹر صلاح الدین احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک مشکلات کا شکار اور جمہوری نظام خطرے میں ہے۔جمہوریت پر شب خون مارنے کی کوشش کی گئی تو وکلا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :