ملک کے بڑے شہروں میں یکم ستمبر سے وی فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

منگل 12 اگست 2014 18:43

ملک کے بڑے شہروں میں یکم ستمبر سے وی فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اگست 2014ء)ملک کے بڑے شہروں میں یکم ستمبر سے وی فون سروس بند ہو جائے گی ، فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا۔

(جاری ہے)

وی فون سروس بند کرنے کا فیصلہ لاہور ، کراچی ، اسلام آباد اور راولپنڈی میں کیا گیا ملک میں دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے موبائل فونز کی سروس بند کی جاتی ہے مگر وی فون کی وجہ سے سیکیورٹی خدشات کسی حد تک برقرار رہتے ہیں جس کی وجہ سے بڑے شہروں میں 31 اگست کے بعد سروس بند کر دی جائیگی ، وی فون انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جن صارفین کے پاس وی فون ہوگا انہیں لینڈ لائن سہولت فراہم کی جائے گی۔