کامونکے، پولیس تصادم میں گرفتار ہونیوالے پاکستان عوامی تحریک کے 74 کارکنوں کو ڈسٹرکٹ جیل گوجرانوالہ منتقل کردیا گیا

منگل 12 اگست 2014 18:44

کامونکے، پولیس تصادم میں گرفتار ہونیوالے پاکستان عوامی تحریک کے 74 ..

کامونکے (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اگست 2014ء) پولیس تصادم کے دوران گرفتارہونیوالے پاکستان عوامی تحریک کے 74کارکنوں کوڈسٹرکٹ جیل گوجرانوالہ منتقل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق یوم شہداکے موقع پرلاہورجانے والے پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نے سادھوکے کے مقام روک لیاگیاتھاجس پروپولیس اورکارکنوں کے مابین تصادم ہوگیاجس کے دوران عوامی تحریک کے کارکنوں نے پولیس ملازمین کی خوب پٹائی کی اورڈنڈوں سوٹوں سے تشددکرتے ہوئے 55سے زائدپولیس اہلکاروں کوزخمی کردیااوربعض آفیسران اوراہلکاروں کویرغمال بھی بنالیاجن کوانہوں نے تھانہ صدراورتھانہ سٹی کی حوالات میں بندساتھیوں کوچھڑانے کے بعدچھوڑدیاتھاتاہم بعدازاں پولیس نے مختلف مقامات پرچھاپے مارکر74کارکنوں کوگرفتارکرلیااورانکے خلاف مختلف الزامات کے تحت مقدمے درج کرلیے اورگزشتہ روزکارکنوں کوڈسٹرکٹ جیل گوجرانوالہ منتقل کردیاگیا۔