ہجوم میں خود کش حملہ آور کی شناخت کرنے والا چھوٹا کیمرہ تیا

منگل 12 اگست 2014 18:49

ہجوم میں خود کش حملہ آور کی شناخت کرنے والا چھوٹا کیمرہ تیا

بیجنگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اگست 2014ء) چینی سائنسدانوں نے خود کش حملہ آوروں کی شناخت کیلئے لوگوں کے ہجوم کو سکین کرنے والا چھوٹا کیمرہ تیار کرلیا ایک ملکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق شونگکنگ یونیورسٹی کے ماہرین کی ایک ٹیم نے ”سٹریس سنسر“ نامی چھوٹا کیمرہ تیار کیا ہے جو کہ کسی بھی پر ہجوم جگہ پر لوگوں کے جسم کے سامنے والے حصوں میں آکسیجن طرح پیمائش کرے گا اور اس طرح ان کی ذہنی حالت بارے آگاہی فراہم کرے گا رپورٹ کے مطابق اس آگاہی کی روشنی میں ہجوم میں موجود کسی بھی خود کش حملہ آور بارے باآسانی پتہ لگایا جاسکے گا ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ماہرین کی ٹیم کے ایک رکن نے بتایا کہ کوئی سخص خود کش حملہ کرنے لگتا ہے وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار اور حواس باختہ ہوتا ہے اور کیمرہ ایسے کسی بھی شخص کا سراغ لگانے میں بہترین معاون ہوگا۔

متعلقہ عنوان :