سمندر پار پاکستانیوں نے جولائی 2014ء میں 1.6 ارب ڈالر بھجوائے

منگل 12 اگست 2014 19:30

سمندر پار پاکستانیوں نے جولائی 2014ء میں 1.6 ارب ڈالر بھجوائے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اگست 2014ء) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے رواں مالی سال (م س 15ء) کے دوران جولائی 2014ء میں1,649.39 ملین ڈالر کی رقم وطن بھجوائی جس سے گذشتہ مالی سال (م س 14ء)کے اسی مہینے بھجوائی گئی رقم1,404.39 ملین ڈالر کے مقابلے میں 17.45 فیصد کی متاثر کن نمو ظاہر ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

جولائی2014ء کے دوران سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں (بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 454.47 ملین ڈالر، 352.89 ملین ڈالر، 257.08 ملین ڈالر، 247.96 ملین ڈالر، 179.76 ملین ڈالر، اور 44.32 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے جبکہ جولائی 2013ء میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب 410.73 ملین ڈالر، 252.41 ملین ڈالر، 233.06 ملین ڈالر، 221.93 ملین ڈالر، 161.44 ملین ڈالر، 38.59 ملین ڈالر تھیں۔

جولائی 2014ء کے دوران ناروے، سوئزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر 112.91 ملین ڈالر رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال (م س 14ء) کے جولائی میں ان ملکوں سے موصولہ رقم 86.23 ملین ڈالر تھی۔

متعلقہ عنوان :