پنجاب پولیس نے 7روز کیلئے 71کنٹینرزاور 7کرینیں کرائے پر حاصل کر لیں

منگل 12 اگست 2014 21:25

پنجاب پولیس نے 7روز کیلئے 71کنٹینرزاور 7کرینیں کرائے پر حاصل کر لیں

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12اگست 2014ء ) پنجاب پولیس نے 7روز کیلئے 71کنٹینرزاور 7کرینیں جبکہ اسلام آبا د پولیس نے 300کنٹینر زایک ہفتے کیلئے 90ہزارفی کنٹینر کے حساب سے کرایہ پرحاصل کرلئے اور 15کرینیں بھی اسلام آبا د روانہ کردی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 5کنٹینرز کمپنیوں سے 55ہزار فی کنٹینر کا ایک ہفتے کا کرایہ پر پنجاب پولیس نے ضمانت دے71کنٹینرز حاصل کرلئے اور کرایہ ایک ہفتے کے بعد اداکیاجائے ۔جبکہ کمپنیاں ایڈاونس لیکر کنٹینرز مہیا کرتی ہے۔ ذارئع کے مطابق کنٹینرزلگانے کیلئے کرین کاکرایہ فی کنٹینر 4000ہزار ہوگا اورسڑکوں سے پکڑے گئے کنٹینر ز ملکان کو کچھ بھی نہیں ملے گا۔

متعلقہ عنوان :