Live Updates

عمران خان نے پریس کانفرنس سے قبل پارٹی رہنماؤں سے نواز شریف کے خطاب پر مشاورت کی

منگل 12 اگست 2014 22:30

عمران خان نے پریس کانفرنس سے قبل پارٹی رہنماؤں سے نواز شریف کے خطاب ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پریس کانفرنس کے آغاز سے قبل پارٹی رہنماؤں سے نوازشریف کے قوم سے خطاب اور دھاندلی کی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے تین معزز ججز صاحبان پر مشتمل کمیشن کے قیام کی درخواست پر مشاورت کی ۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے وزیر اعظم نواز شریف کے قوم سے خطاب کے پیش نظر رات سو ا نو بجے اپنی پریس کانفرنس رکھی تھی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کے خطاب کے دوران عمران خان داتا دربار حاضری کیلئے موجودہونے کی وجہ سے ٹیلی وژن کے سامنے تو موجود نہ تھے لیکن اپنی رہائشگاہ پہنچنے کے بعد انہوں نے پارٹی رہنماؤں شاہ محمود قریشی‘ جہانگیر ترین ‘ اعجاز چوہدری ‘ میاں محمود الرشید اور دیگر سے نواز شریف کے خطاب اور دھاندلی کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے تین معزز ججز صاحبان پر مشتمل کمیشن کے قیام کی درخواست پر مشاورت کی اور بعد ازاں پریس کانفرنس کے لئے آئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات