حکومت اورفوجی قیادت کا دارالحکومت تک مارچ روکنے پر اتفاق
منگل 12 اگست 2014 23:44
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اگست۔2014ء)برطانوی اخبار”ٹیلی گراف نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی طرف سے کو ر کمانڈر کانفرنس کی ایمرجنسی میں طلبی مارچ کرنے والوں کو اسلام آباد کی طرف آنے سے روکنے کے آپریشن کو کوآرڈی نیٹ کرنا تھا۔اخبار نے لکھا کہ پاکستان کی حکومت اور فوجی قیادت نے دارالحکومت تک مارچ کو روکنے کاعہد کیا ہے۔
حکام نے خبردار کیا ہے کہ مظاہرین کئی ہزارفوجیوں کا سامنا کریں گے سڑکوں کو ٹرک کنٹینرز کے ساتھ بلاک کردیا گیا۔۔ وزیر اعظم نے واضح کیا کہ ان کی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کے پیچھے سابق آمر جنرل پرویز مشرف کے حامی ہیں۔عمران خان کے نئے الزامات کا مقصد ریلی کیلئے لوگوں کی حمایت حاصل کرنا ہے۔
(جاری ہے)
اخبار کے مطابق عمران خان کا وزیر اعظم کے خلاف انتخابی دھاندلی کے نئے دعوے سامنے آئے ہیں ان کا ایک لاکھ مظاہرین کے ساتھ اسلام آباد کی طرف مارچ کا امکان ہے۔
عمران خان نے افتخار چوہدری سمیت اعلیٰ ججوں،نجم سیٹھی اور دیگر الیکشن حکام پرمزید الزامات لگا کر ریلی کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی۔جسٹس افتخار چودھری اور نجم سیٹھی نے سختی سے ان دعووں کی تردید کی۔اور عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے مظاہرین کو روکنے کی خاطر ایک آپریشن کو کو آرڈینیٹ کرنے کے لئے کور کمانڈرز کا ایمرجنسی اجلاس طلب کیا۔۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.