ناکوں اور خندقوں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد جنگی قلعے میں تبدیل

بدھ 13 اگست 2014 11:36

ناکوں اور خندقوں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد جنگی قلعے میں تبدیل

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13اگست 2014ء) آزادی مارچ اور انقلاب سے نمٹنے کیلئے تیاریاں بھی انقلابی سطح پر کرلی گئی ہیں۔ راولپنڈی اسلام آباد کو سیل کردیا گیا اور پولیس شاہراہوں پر مورچہ بند ہوگئی۔ سڑکوں پر کنٹینر اور ناکے اور خندقوں کے ساتھ، راولپنڈی اسلام آباد جنگی قلعے میں تبدیل ہو گیا ہے۔ کچے راستوں پر گڑھے کھود کر پانی بھر دیا گیا ۔

جڑواں شہروں کے سنگم فیض آباد پر پولیس نے مورچہ سنبھال لیا۔

(جاری ہے)



انقلاب اور آزادی مارچ کو روکنےکیلئے رکاوٹوں نے شہریوں کا جینا محال کردیا ۔ نوجوانوں کے موٹرسائیکل تھانوں میں بند ، کاروبار بھی ٹھپ ہو گیا۔ پریشان حال عوام کہتے ہیں حکمران ، قادری اور عمران خان ، خدارا ان پر رحم کھائیں ۔ سڑکوں پر نہ لڑیں ، مسئلے مسائل پارلیمنٹ میں حل کریں ۔

آزاد کشمیر، پنجاب اور سندھ سے منگوائی گئی پولیس کی نفری کو وفاقی اسکولوں میں ٹھہرایا گیا ہے۔ جڑواں شہروں میں پٹرول اور سی این جی بھی نہیں مل رہی ۔ ہر طرف میدان جنگ کا نقشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :