انسانی حقوق سلب نہیں ہونے دینگے ، لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب بھر سے کنٹینرز ہٹانے کا حکم

بدھ 13 اگست 2014 11:57

انسانی حقوق سلب نہیں ہونے دینگے ، لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب بھر سے کنٹینرز ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13اگست 2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے لاہور سمیت پنجاب بھر سے تمام کنٹینرز ہٹانے کا حکم دے دیا۔سیکیورٹی کے نام پر انسانی حقوق سلب کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ جسٹس محمود بھٹی کی سربراہی میں فل بنچ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ سیکیورٹی کے نام پر شہریوں کے بنیادی حقوق متاثر نہیں ہونے دیں گے اگر ملک کے چیف ایگزیکٹو کہہ رہے ہیں کہ پر امن احتجاج پر کوئی اعتراض نہیں تو سڑکیں کیوں بند کی گئی ہیں۔

عدالت نے آئی جی سے پنجاب میں کنٹینرز کی تعداد کے بارے میں پوچھا تو جواب نہیں ملا جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیسے آئی جی ہیں آپ کو کنٹینرز کی تعداد کا بھی معلوم نہیں ۔ کنٹینرز مالکان پولیس کے خلاف احتجاج بھی نہیں کر سکتے،آئی جی پنجاب نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے عہدے کا شوق نہیں اگر حکومت چاہے تو ہٹا دے ، ہر پولیس آفیسر نے اپنے شہر میں سیکیورٹی حالات دیکھ کر کنٹینرز لگائے۔

(جاری ہے)

لاہور(دنیا نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے لاہور سمیت پنجاب بھر سے تمام کنٹینرز ہٹانے کا حکم دے دیا۔سیکیورٹی کے نام پر انسانی حقوق سلب کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

جسٹس محمود بھٹی کی سربراہی میں فل بنچ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ سیکیورٹی کے نام پر شہریوں کے بنیادی حقوق متاثر نہیں ہونے دیں گے اگر ملک کے چیف ایگزیکٹو کہہ رہے ہیں کہ پر امن احتجاج پر کوئی اعتراض نہیں تو سڑکیں کیوں بند کی گئی ہیں۔

عدالت نے آئی جی سے پنجاب میں کنٹینرز کی تعداد کے بارے میں پوچھا تو جواب نہیں ملا جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیسے آئی جی ہیں آپ کو کنٹینرز کی تعداد کا بھی معلوم نہیں ۔ کنٹینرز مالکان پولیس کے خلاف احتجاج بھی نہیں کر سکتے،آئی جی پنجاب نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے عہدے کا شوق نہیں اگر حکومت چاہے تو ہٹا دے ، ہر پولیس آفیسر نے اپنے شہر میں سیکیورٹی حالات دیکھ کر کنٹینرز لگائے۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/232365#sthash.9Fde5F6D.dpuf