لاہور ہائی کورٹ نےڈاکٹر طاہر القادری کی گرفتاری کے لئے دائر درخواست مسترد کردی

بدھ 13 اگست 2014 13:18

لاہور ہائی کورٹ نےڈاکٹر طاہر القادری کی گرفتاری کے لئے دائر درخواست ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13اگست 2014ء) ہائی کورٹ نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی گرفتاری کے لئے دائر درخواست خارج کردی ہے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ میں ایک شہری کی جانب سے درخواست دائر کی گئی میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری اپنی تقاریر کے ذریعے لوگوں کو اشتعال دلانا اور قتل و غارت کا بازار گرم کرنا چاہتے ہیں، مقدمہ درج ہونے کے باوجود حکومت ڈاکٹر طاہر القادری کو گرفتار نہیں کرسکی۔

اس لئے عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ وہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی گرفتاری کے احکامات جاری کرے۔

عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے قرار دیا کہ ملک نازک حالات سے گزر رہا ہے، اس صورت حال میں کسی سیاسی شخصیت کی گرفتاری صورت حال کو مزید خراب کرسکتی ہے۔ ضابطہ فوجداری کے تحت آئی جی پنجاب کو طاہرالقادری کی گرفتاری کے لئے درخواست دی جائے۔

متعلقہ عنوان :