عوامی تحریک اورمحمودقریشی کے پارٹی میں اثرورسوخ میں اضافے پرعمران خان سے اختلافات ہیں ‘ جاوید ہاشمی

بدھ 13 اگست 2014 13:24

عوامی تحریک اورمحمودقریشی کے پارٹی میں اثرورسوخ میں اضافے پرعمران ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عوامی تحریک اورمحمودقریشی کے پارٹی میں اثرورسوخ میں اضافے پرعمران خان سے اختلافات ہیں ‘خود کو کسی غیر جمہوری عمل کا حصہ ہرگز نہیں بنانا چاہتا ‘ جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں،شب خون مارنیکاحصہ نہیں بن سکتا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہاکہ ساری زندگی جمہوریت کیلئے جدوجہدکی،اب بھی جاری رکھوں گا تاہم خودکوکسی غیرجمہوری عمل کاحصہ ہرگزنہیں بناناچاہتا۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں،اس پرشب خون مارنیکاحصہ نہیں بن سکتا۔جاوہد ہاشمی نے کہا کہ عوامی تحریک اورمحمودقریشی کے پارٹی میں اثرورسوخ میں اضافے پرعمران خان سے اختلافات ہیں انہوں نے کہاکہ میں نے7سال قیدکاٹی ہے،جمہوریت میرے ایمان کاحصہ ہے انہوں نے کہاکہ جمہوریت کی پاسبانی اورپہرہ میری سیاست کاحصہ ہے کسی طالع آزماکو20کروڑعوام کے حقوق غصب کرنیکی اجازت نہیں دے سکتے۔

(جاری ہے)

جاویدہاشمی نے کہا کہ جب بھی اپنی سیاست میں کوئی مشکل محسوس کرتاہوں تواپنے حلقے میں آتاہوں اورفیصلہ کن مرحلے تک پہنچنے کیلئے اپنے حلقہ انتخاب کے لوگوں میں آیاہوں۔ عمران خان سیاسی معاملات میں مجھ سے مشاورت کرتے ہیں تاہم پارٹی میں کسی کاکسی سیاختلاف کرناکوئی اہم بات نہیں۔ایک سوا ل کے جواب میں انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری سے کوئی اختلاف نہیں،وہ اورمیں اکھٹے پڑھتے رہے ہیں ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے طرزحکومت نے عوام کوریلیف نہیں دیا اگر حکومت صحیح چل رہی ہوتی توعوام میں بے چینی نہ ہوتی۔لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے بھی جمہوریت کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔