مقتدر حلقے ناراض، مشرف سے خاموش انتقام نواز شریف کو بھاری پڑگیا
بدھ 13 اگست 2014 13:52
اسلا م آ با د(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اگست۔2014ء) سابق صدرپرویز مشرف کوبیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینے اورمقدمات میں الجھائے رکھنے پرمقتدرہ حلقے نوازشریف حکومت سے دورہوتے جارہے ہیں اورملک کی غیریقینی موجودہ سیاسی صورتحال سے الگ تھلگ بھی دکھائی دے رہے ہیں اورمحسوس کیا جارہاہے کہ رواں ماہ میں ملک میں ممکنہ تبدیلی متوقع ہے۔ ذرا ئع کے مطابق حکومت سابق صدرپرویزمشرف سے خاموش انتقام لینے کی پالیسی پرعمل پیراہے، پرویزمشرف کوپاکستان سے جانے کی اجازت نہ دینے پر حکومت سے بعض اعلی حلقے شدیدناراضی کااظہارکررہے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف اورعوامی تحریک کی احتجاجی مہم کے دوران یہ خدشات بھی جنم رہے ہیں کہ دونوں جماعتوں کا احتجاج ملک میں کسی ممکنہ تبدیلی کی طرف لے جاسکتا ہے۔(جاری ہے)
پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے رہنماوں نے بھی واضح طور پر کہا ہے کہ اگرفوج ائی تواس کی ذمے داری وزیراعظم نوازشریف پر ہوگی،اگر چہ دونوں رہنماوں نے پاک فوج کے ساتھ رابطوں کی تردید کی ہے لیکن مبصرین نے موجودہ سیاسی صورتحال دیکھتے ہوئے نئے سویلین سیٹ اپ کی چہ میگوئیاں کرنا شروع کردیں ہیں جس کی تصدیق عمران خان نے بھی کی ہے کہ ٹیکنوکریٹس پر مشتمل عبوری سیٹ اپ تشکیل دیاجائے جوانتخابات میں ہونے والی دھاندلیوں کی تحقیقات کرے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کاکہنا ہے کہ 14اگست کے اسلام اباد میں ملین مارچ کامقصدعام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاج ہے۔ انھوں نے اعلان کررکھا ہے کہ وہ پارلیمنٹ کے سامنے اس وقت تک دھرنا دیں گے جب تک نوازشریف نئے انتخابات کا مطالبہ نہیں مان لیتے،سیاسی مبصرین کاکہنا ہے کہ عمران خان نے اس احتجاج پر بہت کچھ داؤپرلگادیا ہے جب کہ ان کی پارٹی خیبر پختونخوا میں حکمران ہے ان کا مقصد نوازشریف کی تبدیلی ہے۔انھوں نے اپنی تقاریر میں واضح کہا ہے کہ 14اگست کا احتجاج ایک فیصلہ کن ہوگا ان مبصرین نے بتایاکہ وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے پولیس کے ذریعے حریفین کو سخت جواب دیااورعمران خان کو روکنے کیلیے اسلام اباد میں عارضی طور پر سیاسی مظاہروں پر پابندی لگادی ہے، اسلام آباد اور لاہور کینٹنرز لگاکر بند کردیے۔تجزیہ کار کہتے ہیں کہ نواز شریف نامناسب طریقے سے احتجاج کوروکنے کے بجائے احتجاج کو ہوا دے رہے ہیں۔ان مبصرین نے مزیدبتایاکہ عوام نے پیپلزپارٹی کوآزمایاجوعوامی مسائل حل نہیں کرسکی اوراب ن لیگ کی بھی ڈیڑھ سالہ کارکردگی عوام کے سامنے آگئی جس میں عوام مایوس نظر آتے ہیں ،بعض مبصرین کاخیال ہے کہ پاکستان میں جتنے چاہیں انتخابات کروالیں یہی لوگ ہربارمنتخب ہوکرآجاتے ہیں پاکستان کواس وقت اچھے خاصے عرصے کیلیے ایسے عبوری سیٹ اپ کی ضرورت ہے جسے فوج کی بھرپورحمایت حاصل ہومتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.