85 فیصد عوام نے الیکشن کمیشن میں اصلاحات کا مطالبہ کر دیا

بدھ 13 اگست 2014 13:55

85 فیصد عوام نے الیکشن کمیشن میں اصلاحات کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13اگست 2014ء) )67 فیصد نے جمہوریت کو ملک کیلئے بہترین سسٹم قرار دیا ،53 فیصد نے نواز شریف کو بہترین لیڈر قرار دیا ملک میں سیاسی گرما گرمی عروج پر ہے لیکن ملک کے عوام جمہوریت آمریت اور موجودہ سیاسی رہنماؤں کو کیا ریٹنگ دیتے ہیں ،اس بارے میں ایک غیر سرکاری تنظیم نے رپورٹ جاری کی ہے ۔ غیرسرکاری تنظیم کے سروے کے مطابق تریسٹھ فیصد شہریوں نے دو ہزار تیرہ کے انتخابات کو شفاف قرار دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پچاسی فیصد نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں اصلاحات ہونی چاہئیں ۔ سڑسٹھ فیصد نے رائے دی کہ جمہوریت ہی پاکستان کیلئے بہترین سسٹم ہے ۔ سیاسی قائدین میں پنجاب کے وزیراعلی شہباز شریف 57 فیصد پوزیٹو ریٹنگ پر ہیں ،وزیراعظم نواز شریف 53 فیصد افراد کی رائے میں بہترین لیڈر ہیں، عمران خان مقبول ترین لیڈروں کی فہرست میں شامل ہیں ۔ جنہیں باون فیصد افراد نے اچھا رہنما قرار دیا ہے،62 فیصد لوگوں نے رائے دی ہے کہ پرویز مشرف غیرمقبول ترین لیڈر ہیں، سروے کے مطابق 72 فیصد لوگ طاہر القادری کو برا رہنما سمجھتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :