حکومت گھریلو صارفین پر بجلی گرانے کو تیار

بدھ 13 اگست 2014 15:17

حکومت گھریلو صارفین پر بجلی گرانے کو تیار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13اگست 2014ء) آئی ایم ایف کی شرط پروزارت خزانہ نے بجلی پر60 ارب کی سبسڈی کم کرتے ہوئے گھریلو صارفین پر بجلی گرادی۔ بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی ہو جائے گی۔ وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کی شرائط مانتے ہوئے بجلی پرسبسڈی 60 ارب روپے کم کردی۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزارت پانی وبجلی کی نوٹیفکیشن کی لیے درخواست نیپراکوبھجوادی گئی ہے۔ تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کے لیے سبسڈی میں 5.15 روپے یونٹ تک کمی جبکہ نیپرا کا 01.67 روپے یونٹ نرخ کم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمرشل اورصنعتی صارفین پر ایکولائزیشن سرچارج لگانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ترجمان وزارت بجلی و پانی کے مطابق نیپرا کی توثیق کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :