ٹاؤن کمیٹی کھپرو کے چوکیدار کے خلا ف جھو ٹا مقدمہ ، ٹاؤن کمیٹی کا احتجا ج

بدھ 13 اگست 2014 15:25

کھپرو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اگست۔2014ء) ٹاؤن کمیٹی کھپرو کے چوکیدار محمد رحیم راجڑ کو مقامی بااثر وڈیرے کی ایماء پر جھوٹا مقدمہ قائم کرکے گرفتار کرانے کے خلاف ٹاؤن کمیٹی کے ملازمین نے شبیر قائم خانی اور سید قائم علی شاہ کی قیادت میں ٹاؤن کمیٹی سے شہید چوک تک ا حتجا جی ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملازمین نے وزیراعلیٰ سندھ اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ٹاؤن کمیٹی کے ملازم کے خلاف جھوٹا مقدمہ فوری طور پر ختم کرکے رہا کیا جائے بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا۔