لانگ مارچ کے روٹ پر دہشتگردی کی اطلاعات ہیں، رانا مشہود

بدھ 13 اگست 2014 17:43

لانگ مارچ کے روٹ پر دہشتگردی کی اطلاعات ہیں، رانا مشہود

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13اگست 2014ء) صوبائی وزیر قانون رانا مشہود نے کہا ہے کہ خفیہ اداروں کی اطلاعات ہیں کہ ایک تنظیم کے ٹارگٹ کلرز لانگ مارچ کے روٹ پر بٹھا دیئے گئے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا مشہود کا کہنا تھا کہ خفیہ اداروں کی اطلاعات کے مطابق ایک تنظیم کے ٹارگٹ کلرز کو لاہور اور لانگ مارچ کے راستے کے مقامات پر بٹھا دیا گیا ہے۔

ان ٹارگٹ کلرز میں غیر ملکی بھی شامل ہیں جو لانگ مارچ کے روٹ پر خون کی ہولی کھیلنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

وجاہت فورس کو بھی ٹارگٹ دیا گیا ہے کہ انھیں بھی چند لاشیں چاہیں۔ رانا مشہود کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں۔ جسٹس (ر) ریاض کیانی ایماندار شخص ہیں لیکن ان پر بھی الزامات لگائے گئے۔ عمران خان کو بچپنا چھوڑ دینا چاہیے۔

اگر عمران خان بگڑے ہوئے بچے کا کردار ادا کریں گے تو ماورائے آئین کسی بھی اقدام کی اجازت نہیں دیں گے۔ چیئرمین تحریک اںصاف سیاست کیلئے سہارے ڈھونڈ رہے ہیں۔ آئین میں انتخابی حلقے کھولنے کا کوئی قانون موجود نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2013ء کے انتخابات کے بعد پاکستان میں ترقی کا سفر شروع ہوا۔ بیرون ملک سے سرمایہ کاری اور پاکستان پر اعتماد بحال ہوا۔ :

متعلقہ عنوان :