عوامی تحریک کے ذمہ داران اور متحرک کارکنوں کو رابطوں کیلئے سیٹلائٹ فون مہیا کردئیے گئے

بدھ 13 اگست 2014 19:38

عوامی تحریک کے ذمہ داران اور متحرک کارکنوں کو رابطوں کیلئے سیٹلائٹ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13اگست 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کی قیادت نے موبائل فون سروس کی بندش کے پیش نظر ذمہ داران اور متحرک کارکنوں کو سیٹلائٹ فون مہیا کردئیے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے امن و امان کے پیش نظر موبائل فون سروس بند رکھے جانے کے اعلان کے پیش نظر عوامی تحریک کی قیادت نے انقلاب مارچ میں ایک دوسرے سے رابطوں اور کارکنوں کو باہر نکالنے کیلئے تنظیمی ذمہ داران اور متحرک کارکنوں کو سیٹلائٹ فون مہیا کر دئیے ہیں۔