آئین کےتحت ٹیکنوکریٹس کی حکومت نہیں بن سکتی،اعتزاز احسن

بدھ 13 اگست 2014 20:11

آئین کےتحت ٹیکنوکریٹس کی حکومت نہیں بن سکتی،اعتزاز احسن

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اگست۔2014ء) پی پی کے رہنما سینٹرچوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے آئین کےتحت ٹیکنوکریٹس کی حکومت نہیں بن سکتی،ٹیکنوکریٹس کی حکومت بنانےکامطالبہ غیرجمہوری ہےاورقائدایوان اوراپوزیشن لیڈرحکومت نہ بناسکےتومعاملہ الیکشن کمیشن کےپاس جائیگاجسےعمران خان نہیں مانتے،سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور معروف قانون دان اعتزاز احسن نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ا سمبلی ٹوٹی توقائدایوان اوراپوزیشن لیڈرکی مشاورت سےنگراں حکومت بنےگی۔

(جاری ہے)

اعتزاز احسن نے واضح طور پر کہا وزیراعظم کواستعفیٰ دینےیااسمبلی توڑنےپرکوئی مجبورنہیں کرسکتا، قومی اسمبلی کوتوڑناوزیراعظم کی صوابدیدہے۔بالجبراستعفیٰ مانگناغیرآئینی ہے،تاہم پُرامن رہ کراحتجاج کرناآئینی ہے۔اسمبلی ٹوٹی توآئین کےتحت قائدایوان اوراپوزیشن لیڈرکی مشاورت سےنگراں حکومت بنےگی۔اعتزازاحسن نے کہا کہ حکومت عوامی تحریک سےتشددکی امیدکرسکتی ہےکیونکہ ان کےپاس کیل لگےہوئےڈنڈےہیں، عمران خان کامطالبہ ہےکہ اسلام آبادآنےدیاجائےرکاوٹیں نہ کھڑی کی جائیں، رکاوٹوں سےکارکنوں کےعلاوہ شہریوں کوبھی تکلیف ہے۔

متعلقہ عنوان :