سپریم کورٹ نے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کردی

بدھ 13 اگست 2014 20:18

سپریم کورٹ نے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13اگست 2014ء) سپریم کورٹ نے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کردی،سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دائراپیل کی سماعت جسٹس امیر ہانی مسلم ،جسٹس اطہر سعید اور جسٹس گلزار احمد پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کی،درخواست گزارنے موقف اختیار کیا کہ وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کراچی کے ججز بھی فیصلہ کرنے سے ڈرتے ہیں، درخواست گزار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کا بیان توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے لہذا ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے،عدالت نے حتمی دلائل سننے کے بعد درخواست مسترد کردی۔