فیملی جج خیرپور کی عدالت نے لڑکی کو اپنی مرضی کی شادی کرنے کی اجازت دے دی

بدھ 13 اگست 2014 20:30

خیرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13اگست 2014ء)فیملی جج خیرپور کی عدالت نے میمن محلہ پیرگوٹھ کی رہائشی لڑکی مرک دختر منظور حسین میمن کو اپنی مرضی کی شادی کرنے کی اجازت دے دی، مذکورہ لڑکی پولیس کی معرفت عدالت میں پیش ہوئی بیان قلمبند ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ دیا۔