سکھر،ریلوے ٹریکس دھماکوں کے بعد قوم پرست رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ،چھ سے زائد کارکنان گرفتار

بدھ 13 اگست 2014 20:30

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13اگست 2014ء) ریلوے ٹریکوں پر ہونیوالے دھماکوں کے بعد سندھ کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی قوم پرست رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ، پولیس کا قوم پرست رہنماؤں اور کارکنان کے خلا ف کریک ڈاؤن شروع ، مختلف قوم پرست جماعتوں کے چھ سے زائد کارکنان گرفتار ،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز راہوکی ریلوئے ٹریک پر ہونے والے کریکر دھماکوں کے بعد سندھ کے دیگر شہروں کی طرح ایس ایس پی سکھر کی خصوصی ہدایت پر سکھر پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں و مقامات پر قوم پرست کارکنان و رہنماؤں کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6 سے زائد کارکنان و رہنما سچل بھٹی ، زبیر میمن ، یاسین مہرولد غلام رسول ، یاسین ولد انور ، نصیر مہر سمیت رحمت اللہ و دیگر کو گرفتار کر کے ان سے تفتیش کیلئے انہیں نامعلوم جگہ منتقل کر دیا ہے پولیس کی جانب سے کارکنان و رہنماؤں کی گرفتاری کی اطلاع پر قوم پرست جماعتوں رہنما و کارکنان گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوشی اختیار کر لی ہے ۔

متعلقہ عنوان :