Live Updates

تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت، رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی: چودھری نثار

بدھ 13 اگست 2014 21:19

تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت، رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی: چودھری نثار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اگست۔2014ء) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ جلسوں کی صرف اجازت دینا ہی نہیں، اسے تحفظ فراہم کرنا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ پُرتشدد ہجوم کی دھمکی پر نہ تو اسمبلیاں تحلیل ہو سکتی ہیں اور نہ ہی کسی ملک کا وزیراعظم مستعفیٰ ہو سکتا ہے۔سیاسی تماشوں کی وجہ سے عوام کی تکالیف پرمعذرت خواہ ہیں.اسلام آباد میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ حکومت کسی بھی جلسے اور کسی سیاسی یا جمہوری عمل میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا انتظار کر رہے تھے اس لئے دیر ہو گئی۔ چودھری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ حکومت کا کام صرف جلسوں کی اجازت دینا ہی نہیں بلکہ اس کو تحفظ فراہم کرنا بھی ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف نے ماضی میں بھی اسلام آباد میں جلسہ کیا تو حکومت نے مکمل سیکیورٹی فراہم کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ عناصر دھرنے کے بھیس میں سیاسی نظام کو دھمکیاں دے رہے تھے۔

کسی عمل میں تشدد کا پہلو نظر آئے تو حکومت کا فرض ہے کہ وہ لوگوں کے جان و مال کا تحفظ کرے۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج ملکی تاریخ کی سب سے بڑی اور مشکل ترین جنگ لڑ رہی ہے۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ صرف پاک فوج کی نہیں بلکہ پوری قوم کی ہے۔ ہم پاکستان کو شام، عراق یا صومالیہ نہیں بننے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پُرتشدد ہجوم کی دھمکی پر نہ تو اسمبلیاں تحلیل ہو سکتی ہیں اور نہ ہی کسی ملک کا وزیراعظم مستعفیٰ ہو سکتا ہے۔ پارلیمنٹ کو گھر نہیں بھیجا جا سکتا، آئین کی کسی شق کے تحت ٹیکنو کریٹس کی حکومت نہیں بن سکتی

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :