Live Updates

آزادی مارچ پرامن مارچ ہو گا ، آئین کے اندر رہیں گے: عمران خان

بدھ 13 اگست 2014 21:26

آزادی مارچ پرامن مارچ ہو گا ، آئین کے اندر رہیں گے: عمران خان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا آزادی مارچ پرامن اور آئین کے اندر ہو گا۔ کل پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ ہو گا۔ زمان پارک میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کل پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا آزادی مارچ ہو گا اور 10 لاکھ افراد لیکر اسلام آباد جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان کا یہ بھی کہنا تھا پرامن مارچ ہو گا اور آئین کے اندر رہیں گے۔ ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود کینٹنرز نہیں ہٹائے گئے، کیا حکومت پر کوئی قانون لاگو نہیں ہوتا۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا گلو بٹ جیسے لوگوں کو انصاف کا نظام چھوڑ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا جمشید دستی تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں اور آج رات 10 بجے قوم کو مزید بڑی خوشخبریاں دونگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات