جاوید ہاشمی مان گئے!!! آزادی مارچ میں شرکت پر آمادہ

بدھ 13 اگست 2014 21:41

جاوید ہاشمی مان گئے!!! آزادی مارچ میں شرکت پر آمادہ

ملتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13اگست 2014ء) روٹھے ہوئے جاوید ہاشمی مان گئے، آزادی مارچ کی قیادت کااعلان کردیا،مخدوم جاوشد ہاشمی نے کہاکہ ٹیکنوکریٹ حکومت پرتحفظات تھے،سپریم کورٹ کاکام نہیں کہ وہ حکومت بنائے، عمران نے بتایا کہ ٹیکنو کریٹ حکومت کی بات غلطی سے کہہ دی تھی،انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ وہ کنٹینروں کو راستے سے ہٹادے، امن کاپرچم لیکرجارہے ہیں،مارشل لاء لگا تو اپنی جانیں قربان کردینگے۔

بدھ کوناراض جاوید ہاشمی کو منانے کیلئے پی ٹی آئی کاایک وفد ملتان ان کی رہائشگاہ پر پہنچا وفد میں عارف علوی، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمودالرشید اورڈپٹی سیکرٹری جنرل عمرڈار شامل تھے وفد نے مخدوم جاویدہاشمی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور اس دوران تحریک انصاف کے چیئرمین عمران نے بھی نصف گھنٹے تک مخدوم جاوید ہاشمی سے ٹیلی فون پربات کی اوران کے تحفظات دور کئے.

ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عارف علوی نے بتایا کہ عمران خان نے تین رکنی وفد ملتان بھیجاچند باتوں پر جاویدہاشمی نے تحفظات کااظہار کیاتھاجاوید ہاشمی نے ہماری بات سنی جاوید ہاشمی وہ شخصیت ہیں جنہوں نے مارشل لاء کیخلاف سب سے زیادہ جدوجہد کی اور صعوبتیں کاٹیں عمران خان تحریک انصاف اور جاوید ہاشمی سمیت سب کو مارشل لاء منظور نہیں ہے جاوید ہاشمی ہمارے لیڈ ر ہیں اور آزادی مارچ کی قیادت کرینگے اس موقع پر جاوید ہاشمی نے کہاکہ تحریک انصاف کے ساتھ آزادی مارچ کیلئے جدوجہد کررہاتھا ایک ماہ سے پنجاب کے شہروں میں آزادی مارچ کیلئے تحریک چلائی اس ریلی کو کامیاب کرنے کیلئے لوگوں کو متحرک کیا اورانہیں کہاکہ وہ پیدل بھی چل کرآئیں کیونکہ یہ پاکستان کیلئے ایک اہم مرحلہ ہے مجھے احساس رہا ہے میں نے سیاسی زندگی میں بہت سی مصیبتیں اٹھائیں میں چاہتا تھا کہ آئین کے اوپرکوئی شکوک وشبہاب پید ا نہ کئے جائیں آئین کی بالادستی ہمارا قومی فریضہ ہے عمران خان نے واضح کردیا کہ مارشل لاء کو برداشت نہیں کیاجائیگا ۔

(جاری ہے)

جاوید ہاشمی نے کہاکہ اگر ملک میں مارشل لاء لگا تو وہ میری لاش سے ہوکرگزرے گا انہوں نے کہاکہ ہمارے لئے صدارت ،وزارت عظمیٰ اور وزارتوں کی کوئی اہمیت نہیں آئین سب سے اہم ہے مجھے اپنی ذات پر نہیں آئین کی بات پر تحفظات ہیں عمران نے اس پر تفصیلی بات کی ہے اور کہا ہے کہ غلط فہمی سے ٹیکنو کریٹ کی بات کی تھی میرا مقصد یہ نہیں تھا ۔جاوید ہاشمی نے کہاکہ سپریم کورٹ کاکام نہیں کہ وہ ٹیکنوکریٹ حکومت بنائے جو حکومت بنے گی وہ غیرجانبدار ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ میرے جو تحفظات تھے ان کی وضاحت ہوگئی ہے اب میں لاہور جارہا ہوں جہاں سے آزادی مارچ میں قیادت کرونگا۔جاوید ہاشمی نے کہاکہ میری ساری سیاست نظریے اور آئین پر ہے میں نے ہمیشہ آئین کے حق میں بات کی ہے مارشل لاء نہ لگنے کی ضمانت میں دے رہا ہوں پی ٹی آئی کاایک ایک بچہ ذمہ دار ہوگا مارشل لاء لگا تو اپنی جانیں قربان کردینگے انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ وہ تمام رکاوٹیں ختم کرے 14اگست کوبربادی میں تبدیل نہ کرے تمام رکاوٹیں ہٹائی جائیں ہم امن کاپرچم لیکرجارہے ہیں۔