احتجاج کرنے والے بزور بازو حکومت نہیں گراسکتے اور ٹیکنو کریٹ حکومت کا مطالبہ تو اور مضحکہ خیز ہے ،مولانا فضل الرحمن

بدھ 13 اگست 2014 22:19

احتجاج کرنے والے بزور بازو حکومت نہیں گراسکتے اور ٹیکنو کریٹ حکومت ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13اگست 2014ء) جمعیت علمائے اسلا م کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ احتجاج کرنے والے بزور بازو حکومت نہیں گراسکتے اور ٹیکنو کریٹ حکومت کا مطالبہ تو اور ہی مضحکہ خیز ہے۔ترجمان جان اچکزئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ احتجاج کرنے والے بتائے کہ وہ آج ملک میں ریاست اورحکومت کو غیر فعال کر کے غیروں کی ایجنڈے کی تکمیل کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معیشت اور جمہوریت کو ڈی ریل کرنا ملک کی خدمت نہیں۔جے یو آئی سربراہ نے مذید کہا کہ احتجاج کرنے والوں کے اصل مقاصد اصلاحات نہیں کچھ اور ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ اگر اصول نام کی کوئی چیز ہوتی کس طرح ڈاکٹر طاہر القادری سیاسی اتحادی ہوسکتے ہیں،جس نے سیاست میں خون کی رنگت کی سیاہی ڈال دی ہے اور انارکی کے لئے بگل بجا دیا۔انہوں نے کہا کہ جمہوری حقوق کا سہارالینے والے احتجاج کی سیاست اصل میں جمہوریت کی بساط لپیٹنا ہے۔