آئین پر یقین رکھتے ہیں،ملک میں اس وقت جمہوریت نہیں،طاہر القادری

بدھ 13 اگست 2014 23:04

آئین پر یقین رکھتے ہیں،ملک میں اس وقت جمہوریت نہیں،طاہر القادری

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اگست۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کو تشدد پسند گروہ کہنا غیرمناسب اورغیر مہذب ہے ،ہم 100فیصد آئین پر یقین رکھتے ہیں، آئین میں آئینی طریقے سے ترمیم پر یقین رکھتے ہیں ،انھوں نے ان خیالات کا اظہار میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نےکہا کہ ہماراموقف یہ ہے کہ پاکستان میں اس وقت جمہوریت نہیں ہے ،پاکستان عوامی تحریک سے متعلق وزیر داخلہ کا بیان شرانگیز ہے،انقلاب مارچ ہرصورت کل روانہ ہوگا، ہماراانقلاب جمہوریت کی بالادستی کیلیے ہوگا ،انقلاب مارچ مکمل طورپر پُرامن ہوگا،کوئی توڑ پھوڑ اورگھیراؤ جلاؤ نہیں ہوگا، طاہرالقادری نے کہا کہ حد تو یہ ہے کہ حکومت نے عدالت عالیہ کے حکم پر اب تک کنٹینرز نہیں ہٹائے ہیں۔

متعلقہ عنوان :