اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر جشن آزادی کی مرکزی تقریب جاری

بدھ 13 اگست 2014 23:49

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر جشن آزادی کی مرکزی تقریب جاری

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اگست۔2014ء) پارلیمنٹ ہاﺅس کے احاطے میں جشن آزادی کی مرکزی تقریب جاری ہے جس میں وزیراعظم نواز شریف، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وزرا، سیاسی جماعتوں کے رہنماءاور مختلف ملکوں کے سفارتکار شریک ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف تقریب کے مہمان خصوصی ہیں جو آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ساتھ بیٹھے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینٹ، قائد حزب اختلاف، پرویز رشید، اسحاق ڈار، خواجہ آصف، خورشید شاہ، اعجازالحق، رشید گوڈیل، اعتراز احسن ، سرتاج عزیز، راجہ ظفرالحق، عبدالقادر بلوچ، گورنر خیبر پختونخواہ مہتاب عباسی، سائرہ افضل تارڑ، عرفان صدیقی اور محمود خان اچکزئی بھی تقریب میں موجود ہیں۔

یوم آزادی کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کے بعدنامور گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

(جاری ہے)

تقریب کے دوران قومی حمیت سے سرشار ملی نغمے پیش کئے جا رہے ہیں اور مختلف ویڈیوز بھی دکھائی جا رہی ہیں۔ تقریب میں بچوں کے گروپ نے ملی نغمے پیش کر کے حاضرین کے دل موہ لئے۔ بچوں نے رنگ برنگے کپڑے زیب تن کر رکھے تھے جو پاکستان کے چاروں صوبوں کی ثقافت کی عکاسی کر رہے تھے۔ وزیراعظم نواز شریف سمیت تقریب میں موجود تمام حاضرین کے چہروں پر بچوں کے ملی نغموں نے مسکراہٹیں بکھیر دیں اورتقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

متعلقہ عنوان :