پنجاب کے وزیر قانون رانا مشہود کے کروڑوں روپے رشوت لینے کی مبینہ ویڈیو سامنے آگئی!!!

بدھ 13 اگست 2014 23:58

پنجاب کے وزیر قانون رانا مشہود کے کروڑوں روپے رشوت لینے کی مبینہ ویڈیو ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اگست۔2014ء) مشہور اور متنازع ٹی وی اینکر مبشر لقمان نے اپنے ٹی وی پروگرام کھرا سچ میں وزیر قانون پنجاب رانا مشہود کی ایک خفیہ ویڈیو جاری کی ہے، جس میں انہیں مبینہ طور پر رشوت لیتے ہوئے بے نقاب کیا گیا ہے. یہ ویڈیو عین اس وقت جاری کی گئی ہے جب ملک میں لانگ مارچ اور آزادی مارچ کی سرگرمیاں گرم ہیں.

(جاری ہے)

اس ویڈیو میں رانا مشہود کے ساتھ بدنام زمانہ شخص عاصم ملک کو دیکھا جا سکتا ہے، جو فیوچر کنسرن کا مالک تھا، جس نے ہزاروں لوگوں سے بیرون ملک جانے کا جھانسہ دے کر اربوں روپے لُوٹے.

مبشر لقمان کا دعویٰ ہے کہ عاصم ملک نے رانا مشہود کو کروڑوں روپے کی رشوت دی، جو رانا مشہود نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف تک پہنچائی، جسکے بعد عاصم ملک کو بیرون ملک فرار کرا دیا گیا.

رانا مشہود کی اس ویڈیو کے جاری ہونے کے بعد دیکھنا یہ ہے کہ انصاف کے دعویدار شہباز شریف کیا کاروائی کرتے ہیں، اور رانا مشہود کس طرح اپنے آپ کو بیگناہ ثابت کرتے ہیں. ویڈیو ملاحظہ فرمائیں.

متعلقہ عنوان :