شہداہمارےمحسن ہیں،قوم افواج کی قربانیوں سے آگاہ ہیں، وزیراعظم

بدھ 13 اگست 2014 00:51

شہداہمارےمحسن ہیں،قوم افواج کی قربانیوں سے آگاہ ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اگست۔2014ء) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ قوم شہیدوں اورغازیوں کی قربانیوں سےآگاہ ہے،ان ماؤں کوسلام پیش کرتاہوں جن کےپاؤں اپنےجگرگوشوں کوقربان کرتےہوئےنہیں ڈگمگاتے،قوم کاہرفرزندہماری دعاؤں میں شامل ہے،ایف سی،رینجرز،پولیس،سیکیورٹی ایجنسیزاوردیگراداروں کےاہلکاروں کالہوبھی جنگ کاحصہ ہے،یہ شہداہمارےمحسن ہیں جنھوں نےعوام کیلیےاپنی زندگیاں نچھاورکردیں،مسلح افواج نےاس فیصلہ کن آپریشن کاآغازکیاجوکامیابی سےجاری ہے،یوم آزادی کی نئی صبح کااستقبال کرتےہوئےضرب عضب کاذکرکرناچاہتاہوں۔

وزیراعظمنے ان خیالات کا اظہاربدھ کی شب پارلیمنٹ ہائوس کے احاطے میں منعقدہ جشن آزادی پریڈ کی تقریب سےخطاب کررہے تھے اس موقع پر مسلح افواج کے سربراہان، قومی سیاسی رہنما ،وفاقی وزرا اور دیگر اہم شخصیات شریک تھیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ عالمی برادری کےساتھ بہترتعلقات چاہتےہیں،ہم اپنی سرحدوں پربھی پا ئیدارامن چاہتےہیں،آئین اورقانون کی حکمرانی اورجمہوریت کےتسلسل پرآنچ نہیں آنےدینگے،کسی بھی آئی ڈی پی کوبےگھراوربےآسرانہیں چھوڑیں گے،آپریشن زدہ علاقوں میں صورتحال بہترہوتےہی آئی ڈی پیزکوواپس بھیجاجا ئیگا،بےگھرافرادکےساتھ اظہاریکجہتی جشن آزادی کےپروگرام کاحصہ ہے،ضرب عضب کےباعث بےگھرافرادہمارےمحسن ہیں،قوم شہیدوں اورغازیوں کی لازوال قربانیوں کوہمیشہ یادرکھےگی،بطوروزیراعظم یقین دلاتاہوں کہ انھیں کسی بھی مرحلےپرتنہانہیں چھوڑینگے،قوم کواپنی ذمےداریوں کااحساس ہے،یقین دلاناچاہتاہوں کہ قوم شہیدوں اورغازیوں کی قربانیوں سےآگاہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کےلیےکئی منصوبوں پرکام شروع ہورہاہے،بہادراورغیورعوام سےکہتاہوں کہ وطن عزیزکی خدمت کےلیےتیارہوجائیں،آئی ایس پی آرکےپیش کردہ پروگرام نےمتاثرکیاہے،فضا ئیہ اورایوی ایشن کےہنرمندوں اورپریڈمیں شریک افسران اورجوانوں کومبارکبادپیش کرتاہوں، ہم دہشت گردی کےخاتمےکےلیے پُرعزم ہیں،،پاکستان فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی پُرزورمذمت کرتاہے،فلسطینیوں میں اسرائیلی مظالم عالمی برادری کےلیےلمحہ فکریہ ہیں،اقوام متحدہ جیسےادارےیہ حملےنہ روک سکیں توان پرسےاعتماداٹھ جائیگا،پاکستان کی حفاظت کےلیےاپنےخون کاآخری قطرہ بھی نچھاورکردینگے،پاکستان ہماری رگوں میں لہوکی طرح دوڑتاہے،مسئلہ کشمیرکا پُرامن حل چاہتےہیں،ہمسایہ ممالک کےساتھ خوشگوارتعلقات چاہتےہیں

متعلقہ عنوان :