سلمان خان ہی بگ باس سیزن ۔8 کے میزبان ہوں گے...سلمان خان بگ باس کے چار سیزن میں میزبانی کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں

جمعرات 14 اگست 2014 12:33

سلمان خان ہی بگ باس سیزن ۔8 کے میزبان ہوں گے...سلمان خان بگ باس کے چار ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اگست۔2014ء) بھارت کے رئیلٹی شو بگ باس کی میزبانی کے حوالے سے متضاد قسم کی خبریں آ رہی تھیں ، تا ہم اب اس سلمان خان کا نام حتمی کر لیا گیا ہے اور وہ ہی اس کی میزبانی کریں گے۔ اس سے قبل سلمان خان بگ باس کے چار سیزن میں میزبانی کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں ، اور یہ اس کا پانچواں سیزن ہو گا۔

(جاری ہے)

پچھلے ماہ سلمان کی جگہ شاہ رخ خان کا نام بھی لیا جاتا رہا ہے ، جب کہ خود سلمان خان نے کہا تھا کہ وہ بگ باس کے سیزن آٹھ کے لئے شائد دستیاب نہ ہوں۔

سلمان نے شاہ رخ کو اپنا بہتر متبادل بھی قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ بگ باس کی میزبانی اگر میں نے نہ کی تو شاہ رخ کان کریں گے۔ تا ہم اب یہ معاملہ حتمی شکل اختیار کر چکا ہے اور سلمان خان کو اس کی میزبانی کے لئے چن لیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ پروگرام پاپولر عالمی شو ، سیلی بریٹی بگ برادر کی بھارتی شکل ہے۔

متعلقہ عنوان :