کوئٹہ ، سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ، ایف سی اہلکار شہید ، ایک زخمی ، گاڑی تباہ ،دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ،علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا

جمعرات 14 اگست 2014 13:34

کوئٹہ ، سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ، ایف سی اہلکار شہید ، ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اگست۔2014ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ حملہ اس وقت ہوا جب سیکیورٹی فورسز کا ایک کانوائے شریف آباد چوک کے قریب اپنے معمول کے گشت پر تھا۔

(جاری ہے)

نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کے ساتھ ایک سیکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ نامعلوم حملہ آوروں نے سیکیورٹی فورسز کے کانوائے کو نشانہ بنانے کیلئے ایک ریموٹ کنٹرول بم سڑک کے کناریکچرے کے ڈھیر میں رکھ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب فورسز کا کانوائے اس مقام پر پہنچا تو ایک زبردست دھماکہ ہوا۔نشانہ بننے والی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے تاہم اس دھماکے کی کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی،