Live Updates

جمہوریت کو بچانے کیلئے سازشوں کا مقابلہ کر رہے ہیں ،ہر قربانی کیلئے تیار ہیں ،وزیر اعلیٰ بلوچستان،عمران خان کا مطالبہ غیر آئینی اور غیر جمہوری ہے ہر روز جمہوریت کے استحکام کے لیے قربانی دے رہے ہیں ، ڈاکٹر عبد المالک

جمعرات 14 اگست 2014 13:46

جمہوریت کو بچانے کیلئے سازشوں کا مقابلہ کر رہے ہیں ،ہر قربانی کیلئے ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اگست۔2014ء) وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک نے کہا ہے کہ عمران خان کا مطالبہ غیر آئینی اور غیر جمہوری ہے ہر روز جمہوریت کے استحکام کے لیے قربانی دے رہے ہیں ۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں گورنر ہاؤس بلوچستان میں منعقدہ جشن آزادی کی تقریب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہاکہ جمہوریت کو برقرار رکھنے کیلئے ہر روز سازشوں کا مقابلہ کر رہے ہیں آگے بھی جمہوریت کو بچانے کیلئے ہر قربانی دیں گے ۔

(جاری ہے)

عمران خان کے آزادی مارچ پر انہوں نے کہاکہ جمہوریت ڈی ریل ہوئی تو کچھ نہیں بچے گا ۔ عمران خان کو پہلے جمہوریت کی تاریخ اور اس جمہوریت کیلئے دی جانے والی قربانوں کو پڑھنا چاہیے ۔ وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے کہاکہ عمران خان کا ٹیکنو کریٹس کو لانے کا مطالبہ غیر آئینی اور غیر جمہوری ہے ۔ اگر ٹیکنو کریٹ کو لایا گیا تو یہ تصور بھی نہیں کیا جا سکتا کہ وفاق کی پوزیشن کیا ہو گی ۔ انہوں نے ارسلان افتخار کی تعیناتی میں کو ایک مرتبہ پھر اپنی ذاتی خواہش قرار دیا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات