آزادی اور انقلاب مارچ کے داعیوں نے اپنی اولاد کو بچالیا، انہیں کسی بھی قسم کے احتجاجی مارچوں میں شرکت سے روک دیا

جمعرات 14 اگست 2014 19:42

آزادی اور انقلاب مارچ کے داعیوں نے اپنی اولاد کو بچالیا، انہیں کسی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اگست۔2014ء) آزادی اور انقلاب مارچ کے داعیوں نے اپنی اولاد کو بچالیا اور انہیں کسی بھی قسم کے احتجاجی مارچوں میں شرکت سے روک دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنے بیٹوں کو آزادی اور انقلاب مارچ میں شرکت سے روک دیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے بچوں کو واضح طور پر بتا دیا ہے کہ ان مارچوں میں کچھ بھی ہوسکتا ہے لہذا ان کو ساتھ رکھ کر خود کو کمزور نہیں کرسکتے اس لئے بہتر ہوگا کہ وہ ان مارچوں میں شرکت نہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :